فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین طالبان کی حمایت میں سامنے آ گیا

بیجنگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان پر دبائو ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے یہ بات اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں صورتحال غیر مستحکم اورغیر یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری اس پر دبائو ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دعویٰ کیا کہ عالمی برادری کی مدد اور حمایت افغانستان میں استحکام لانے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی۔

طالبان نے چین کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی 

اس سے قبل افغان طالبان نے چین کو دعوت دی ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔سہیل شاہین نے ایک چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا ہے کہ اسلامی امارت تمام ملکوں کے ساتھ اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی خواہاں ہے اور ہم نے کسی ملک کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی بات نہیں کی۔طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے ایک روز بعد ہی چین نے کہا تھا کہ وہ افغانستان کے ساتھ ‘دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط‘ بنانے کے لیے تیار ہے۔