یہ ڈیٹا طالبان اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔ فائل فوٹو
یہ ڈیٹا طالبان اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔ فائل فوٹو

امریکی فوج کا اہم ڈیٹا طالبان کے ہاتھ لگ گیا

طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ان کے ہاتھ امریکی فوج کے زیر استعمال رہنے والی بائیو میٹرک ڈیوائسز بھی لگ گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کے ہاتھ بائیو میٹرک ڈیوائسزگزشتہ ہفتے لگیں جن میں امریکی فوجیوں اورافغان شہریوں کا حساس ڈیٹا موجود ہے۔ان ڈیوائسز میں امریکی فوجیوں کے علاوہ ان افغان شہریوں کا ڈیٹا بھی موجود ہے جو امریکی افواج کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔

بائیو میٹرک ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگنے کے بعد امریکی فوج کو یہ خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ یہ ڈیٹا طالبان اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔