دارالحکومت کابل میں انتقالِ اقتداراور حکومت کی تشکیل کیلیے طالبان رہنما قندھار سے کابل پہنچنا شروع ہوگئے، طالبان کے سابق وزیر قانون و انصاف ملا نورالدین ترابی بھی کابل روانہ ہوگئے۔
طالبان کے سابق وزیرعدل و انصاف ملا نورالدین ترابی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں سیاسی رہنماؤں سے مذاکرات کیلیے پہلے ہی ملا برادرکابل پہنچ چکے ہیں۔
ملا نورالدین ترابی نے بتایا کہ طالبان قیادت سیاسی قائدین سے حکومت سازی پر کابل میں بات چیت کرے گی۔
واضح رہے کہ طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان میں کوئی آئین نہیں ہے، نیا آئین تیار کرکے منظور کیا جائے گا۔