فائنل شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو
فائنل شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔فائل فوٹو

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج سبنا پارک ، کنگسٹن ، جمیکا میں کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ، قومی ٹیم پلیئنگ الیون میں یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے ، یاد رہے کہ کالی آندھی نے قومی ٹیم کو پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی ۔