سرینگر۔ قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں سے بدتمیزی کی گئی۔
اسی دوران قابض بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت خالد اور معصب کے نام سے ہوئی۔
قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکارکردیا جس پرعلاقہ مکینوں اوراہل محلہ نے شدید احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مقبوضہ کشمیرکی بھارت نوازکٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان سیکیورٹی فورسزپرفائرنگ کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع راجوری میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کے آفیسر ہلاک ہوگئے تھے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔