لاہور: مسلم لیگ(ن) کے صدرا ور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کی حکومت کے تین سال عوامی استحصال کے بدترین سال قرار دے دیے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گزشتہ تین سال مافیازکے لیے کھاﺅ ، پیو اور مزے اڑاو کے سال ثابت ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہاز شریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے 3 سال غریب عوام کیلیے ظلم کی 3 صدیاں بن گئی ہیں اورعوام آج 3 سال پہلے کے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں جبکہ انہیں سابق وزیر اعظم نوازشریف دورکی ترقی اور 52 روپے کلو چینی یاد آرہی ہے۔
اپوزیشن رہنما نے کہا کہ نوازشریف نے ملکی معیشت کو پیروں پرکھڑا کیااورانہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)کو خداحافظ کہہ کر سی پیک ،عوام کو روزگار اور کاروبار دیا۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ نوازشریف نے قوم کو بجلی دی اوراندھیروں سے نکالالیکن صد افسوس کہ تین سال میں یہ تبدیلی آئی کہ جس نے پاکستان کو دنیا کا مہنگا ترین ملک بنادیا۔