جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2 میں اسکول پلاٹ پر قبضے سے متعلق کے الیکٹرک کی گرلز ہائی اسکول کا پلاٹ خالی کرانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزارکے وکیل نے موقف دیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی کورٹ سے متصل کے الیکٹرک کا گرڈ اسٹیشن ہے، جس کے قریب تعمیرات انتہائی خطرناک ہیں، جن سے گرڈ اسٹیشن کو شدید خطرات ہیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پلاٹ پر تعمیرات کو فوری ختم کرایا جائے۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے مذکورہ پلاٹ پر گھروں کو سیل کریں یا گرائیں۔ ایس بی سی اے قانون کے دائرے میں پورے اختیارات استعمال کرے۔ 7 روز میں سخت ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرادی جائے۔