عراق جنگ میں شامل امریکی فوجی نے اپنے تمام تمغے حکومت کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق جنگ لڑنے والے ایک سابق امریکی فوجی نے کہا ہے کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا کوئی سراغ نہیں ملا، وہ سب جھوٹ تھا۔ اس سے قبل 2012 میں بھی عراق جنگ کے خاتمے پر جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے سروس میڈل واپس لوٹانے کا اعلان کیا تھا۔امریکی فوجیوں کا کہنا تھا کہ تمغے، فیتے اور جھنڈے انسانوں کی بربادی کا مداوا نہیں کرسکتے۔