مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،دو روز میں شہادتوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق قابض بھارتی فورسز نے پلوامہ میں ترال کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھرگھر تلاشی لی گئی اور چادروچار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
بھارتی فوج نے ترال کے علاقے ناگبرین میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے آپریشن کے دوران تین گھروں کو بھی دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوانوں خالد اور معصب کو شہید کردیا تھا اس طرح دو روز میں شہادتوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔