راولپنڈی:قومی احتساب بیورو (نیب ) نے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کو میٹرو بس سکینڈل میں 24اگست کو طلب کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف پرن لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کوکنٹریکٹ دینے کاالزام ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈکے مطابق شہبازشریف کے کہنے پر مصطفیٰ کمال کوکنٹریکٹ دیاگیا جبکہ کنٹریکٹ دینے کے حوالے سے آ رڈی اےکی فائل میں کوئی دستاویزت نہیں ہیں اورکنٹریکٹ دیتے و قت پیپرارولزکی بھی خلاف ورزی کی گئی ۔
دوسری جانب نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیب راولپنڈی میٹرو بس منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورکنگ پیپر کے مطابق کمپنی کو ٹھیکہ شہباز شریف کی منظوری سے دیا گیا ۔شہبازشریف اور احسن اقبال کے بھائی کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نیب کی جانب سے شہبازشریف پراحسن اقبال کے بھائی کی کمپنی کو غیرقانونی طورپرٹھیکہ دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے اوریہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹھیکے میں کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہوئی ہے۔