چترال میں دنین گول ، چترال گول،ارندو بکامک اورایون کےچلغوزے کے جنگلات میں پایا جانا والا چمگادڑ چلغوزے کھا کرگزارا کرتا ہے۔یہ پاکستان میں پائی جانے والی چمگادڑکی سب سے بڑی نسل ہے۔
چترال میں پائی جانے والی چمگادڑکی اس نسل کو لومڑی سے مشابہت کی بنا پراڑنے والی لومڑی بھی کہا جاتا ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقے چترال کے جنگلات میں پایا جانے والا یہ چمگادڑ پھلوں کے ساتھ ساتھ چلغوزے بھی شوق سے کھاتا ہے۔شکل وصورت میں لومڑی سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے اس پرندے کو اڑنے والی لومڑی (Flying Fox) اورFruit bat بھی کہا جاتا ہے۔
دنیا میں چمکادڑ کی ایک ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے اکثریت پھل یا کیڑے مکوڑے
کھاتے ہیں ۔چترال میں چونکہ پھل اور خاص طورپرچلغوزوں کے درخت کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔اس لیے یہ چمگادڑ چلغوزوں کےاونچے درختوں پر بسیرا کرتے ہیں اورانہی کو ہی اپنی خوراک بناتے ہیں۔
چمگاڈرکا شمار ممالیہ جانوروں میں ہوتا ہے یہ الٹا لٹک کر کھاتا ہے۔چمگادڑ کی یہ قسم دوسری اقسام کی طرح قدرتی ریڈار سسٹم کے ذریعے اپنا روٹ طے نہیں کرسکتی۔