ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ۔ پاکستان نے امریکی حکام سے معاملہ اٹھا دیا

30 جولائی کو عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کے ذریعے حملے کے بارے میں معلوم ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ

               
August 22, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
حملے کے حوالے سے متعلقہ امریکی حکام کو شکایت درج کرا دی گئی ہے۔فائل فوٹو

حملے کے حوالے سے متعلقہ امریکی حکام کو شکایت درج کرا دی گئی ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد:امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پرقیدی کے حملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے کہا کہ 30 جولائی کو عافیہ صدیقی پر ساتھی قیدی کے ذریعے حملے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

واشنگٹن میں ہمارے سفارت خانے نے امریکی حکام سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔واقعے کے بعد قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے، انہیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں لیکن وہ ٹھیک ہو رہی تھیں،حملے کے حوالے سے متعلقہ امریکی حکام کو شکایت درج کرا دی گئی ہے۔