یوم آزادی کے موقع پر خواتین کیساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات پراداکارہ میرا کا موقف بھی آگیا اور ان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں، ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکوں کو مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ میرا جی کہہ رہی ہیں’’لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں‘‘۔
سوشل میڈیا پر میرا جی کی یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے اورلوگ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ میرا بہت چالاک ہیں جان بوجھ کر ایسی باتیں کرتی ہیں، جب کہ کچھ لوگوں نے کہا میرا جی سے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے۔