کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔
کنگسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے تھے۔ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان نے جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور صرف 2 رنز پر تینوں بلے باز واپس پویلین لوٹ چکے تھے۔ عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک جبکہ اظہرعلی کھاتہ کھلوے بغیر ہی آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیزکو پاکستان پر ایک صرف کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔