جنید کا ولیمہ رواں برس دسمبر کی 17 تاریخ کو ہوگا۔فائل فوٹو
جنید کا ولیمہ رواں برس دسمبر کی 17 تاریخ کو ہوگا۔فائل فوٹو

جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی

لندن:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی۔

صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے جنید صفدر کے نکاح کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر نے نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی دلہن سے بھی دستخط کرائے۔

Photo: Courtesy Zehra Photography

جنید صفدر کے دائیں جانب ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں دلہن کے والد سیف الرحمان کو اپنی صاحبزادی عائشہ سیف خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

PTI activists attempt to disrupt Junaid Safdar's nikkah - SAMAA

Photo: Courtesy Zehra Photography

مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے جنید صفد راورعائشہ سیف کے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہو ئے لکھا کہ ’ اللہ ہمیشہ خوش اورآباد رکھے‘۔

https://www.instagram.com/p/CS52R91oJK8/?utm_source=ig_web_copy_link

https://www.instagram.com/p/CS53Bfrovw0/?utm_source=ig_web_copy_link

https://www.instagram.com/p/CS55-Q-rKHp/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a9629de3-a76e-4c07-8a3a-a8b1688e7b42

Photo: Courtesy Zehra Photography

Photo: correspondent

خیال رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہا اوردلہن نے نکاح نامے پر دستخط کردیے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔