کابل ایئر پورٹ کے شمالی گیٹ پر نامعلوم افراد، افغان محفظوں اور مغربی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اورجرمنی کی فوج کے3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی اڈے پر مسلح افراد کی امریکی اور جرمن فوج سے بھی جھڑپ ہوئی۔ جرمنی کی افواج نے ٹوئٹر پرایک پیغام میں کہا کہ ایک افغان محافظ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا ہے۔
مسلح افراد جھڑپ کے بعد فرار ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تاحال یہ شناخت نہیں ہوسکی کہ مسلح افراد کون تھے اوران کا تعلق کس جماعت تھا۔
دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر افراتفری کی وجہ امریکی فوجیوں کی موجودگی ہے۔ ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغان ہزاروں کی تعداد میں کابل ایئر پورٹ کے باہر جمع ہیں۔
گزشتہ روز بھی کابل ایئرپورٹ پر بھگدڑ سے 4 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے تھے جب کہ طالبان کے قبضے کے بعد سے تاحال ملک چھوڑنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی۔