پاکستان اورافغان طالبان نے کمیشن کے قیام سے متعلق کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔فائل فوٹو
پاکستان اورافغان طالبان نے کمیشن کے قیام سے متعلق کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔فائل فوٹو

افغان طالبان نے ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کی شکایات پرکمیشن قائم کردیا

 افغان طالبان نے افغانستان سے پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے دہشت گردی کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن قائم کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکا‘ کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخونزادہ کی ہدایت پر3 رکنی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے دہشت گردی کی شکایات کے ازالہ کرے گا، کمیشن نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں کو خبردارکیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے معاملات حل کریں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے عام معافی کے بدلے پاکستان چلے جائیں۔

پاکستان اورافغان طالبان نے کمیشن کے قیام سے متعلق کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم طالبان کے دوحا دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ یہ تحفظات جائز ہیں، ہماری یہ واضح پالیسی ہے کہ ہم کسی کو بھی افغان سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک بشمول پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔