اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزاجاری کر دیا ہے ، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پشتو زبان کا استعمال بھی کیا ۔
پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کر دیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی…… “زما دا اخلاص نہ ڈکے نیکے حیلے اؤ دعاگانے تاسو سرا دی۔” #AfganistanCricketTeam
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2021