اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئرمین کے حوالے سے توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے تین سال کیلیے پی سی سبی چیئرمین کے نام کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم احسان مانی کو اگلی مدت کیلیے توسیع نہ دینے سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آج سابق کپتان رمیز راجہ سے بھی ملاقات ہوگی جس میں وہ انہیں نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے سے متعلق آگاہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی رمیز راجہ سے ملاقات میں انہیں اگلے 3 سال کیلیے پی سی بی کے معاملات سپرد کرنے پر گفتگو ہوگی۔