کمشنر ان لینڈ ریونیو نے رواں سال 31مئی کو دوارب 33کروڑ روپے سے زائد کے نوٹس بھجوائے تھے۔فائل فوٹو
کمشنر ان لینڈ ریونیو نے رواں سال 31مئی کو دوارب 33کروڑ روپے سے زائد کے نوٹس بھجوائے تھے۔فائل فوٹو

اتفاق شوگر ملز کو بجھوایا گیا انکم ٹیکس وصولی کانوٹس معطل

لاہورہائی کورٹ نے اتفاق شوگر ملز کو بجھوایا گیا انکم ٹیکس وصولی کانوٹس معطل کرتے ہوئے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ملز کی زیر التوا اپیل پر 30روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جوادحسن نے اتفاق شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے رواں سال 31مئی کو دوارب 33کروڑ روپے سے زائد کے نوٹس بھجوائے ہیں۔ آمدن کے برعکس انکم ٹیکس نوٹسزکےخلاف ان لینڈ ریونیو کے پاس اپیل کی ہے جس کا فیصلہ جاری نہیں ہوا۔

درخواست میں استدعاکی گئی کہ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے بھجوائے گئے انکم ٹیکس نوٹس پرعمل درآمدمعطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے انکم ٹیکس وصولی کانوٹس معطل کرتے ہوئے کمشنران لینڈ ریونیو کو ملز کی زیر التوا اپیل پر30روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔