اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔فائل فوٹو
اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کا رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کافیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی اورسابق معروف کھلاڑی رمیز راجہ کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین احسان مانی کو فارغ کر دیا اوراگلے 3 سال کے لیے توسیع نہ دینے اور رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کی ذمے داریاں سونپنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

رمیز راجہ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کی ذمے داریاں تفویض کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کا عزم ظاہرکیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف کوگورنرز کو بھجوائیں گے۔ملاقات ختم ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازت 24 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں 2018 میں چیئرمین پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔