کابل :ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے صوبہ بغلان کےضلع بنوں، پل حصار، دہ صلاح پر قبضہ کرلیا، جبکہ وادی پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان مخالفین کےگڑھ وادی پنجشیر پر پہلی بار قبضہ حاصل کرنے کیلیے تیار ہیں اورانہوں نے وہاں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہے اور ہماری کوشش ہے اب بھی مسئلہ مذاکرات سے حل ہو جائے۔انہوں نے صوبہ بغلان کےضلع بنوں، پل حصار اوردہ صلاح پر مکمل قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔