گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں مہلک کورونا کے مہلک وار پھربڑھنے لگے

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار پھر سے بڑھنے لگے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 91 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 94 ہو گئی جبکہ چار ہزار 75 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں اب تک 11 لاکھ 31 ہزار 659 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ 15 ہزار 519 افراد علاج معالجے کے بعد صحتیاب ہوئے، ملک بھر میں 91 ہزار 46 افراد زیرعلاج ہیں ۔

سندھ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 22 ہزار 418 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ، صوبے میں چھ ہزار 627 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 48 ہزار 550 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

پنجاب کوویڈ 19 سے متاثر پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے مگر اموات کے لحاظ سے یہ پہلے نمبر پر ہے ،پنجاب میں تین لاکھ 82 ہزار 332 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، جن میں سے 11 ہزار 605 افراد  مہلک وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ، پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت بھی 24 ہزار 44 مریض زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا، چارہزار 819 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ سات ہزار 758 افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

وفاقی  دارالحکومت اسلام آباد میں 96 ہزار 771 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 852 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ پانچ ہزار 685 افراد کورونا سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

لوچستان میں 31 ہزار 865 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 336 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 31 ہزار 46 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، صوبے میں تاحال 483 ایکٹو کیسز ہیں ۔

گلگت بلتستان میں نو ہزار 687 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 170 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 623 اب بھی زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 865 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 685 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ تین ہزار903 افراد اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔