اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن آج بھی منسوخ کرد یا۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ آج (منگل) کو بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کا کابل کے لیے کوئی شیڈول نہیں۔کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کیلیے سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو آپریشن کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
ذرائع کے مطابق امریکا اوراس کے اتحادیوں کے طیارے مسلسل کابل ایئر پورٹ پر لینڈ کر رہے ہیں اور شہریوں کا انخلا کر رہے ہیں،امریکی ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں 11ہزارافراد کو نکالا گیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے پانچ خصوصی پروازیں کابل سے پاکستانی اور غیرملکی باشندوں کو اسلام آباد لاچکی ہیں۔