مزاحتمی فوجیں تاحال پنجشیرکے اسڑیٹجک حصے میں موجود ہیں۔فائل فوٹو
مزاحتمی فوجیں تاحال پنجشیرکے اسڑیٹجک حصے میں موجود ہیں۔فائل فوٹو

احمد مسعود ہتھیار ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبارکا دعویٰ

طالبان کےافغانستان پر قبضے کے بعد صوبہ پنج شیر میں کشیدگی جاری ہے، برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد مسعود ہتھیار ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں، امراللہ صالح نے بھی پنج شیر میں طالبان کی پیش قدمی کا اعتراف کرلیا۔

وادی پنج شیر میں جنگی صورت حال شمالی اتحاد کی فورسز پسپائی پر مجبور، برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد مسعود کو فوجی طاقت اورعالمی حمایت کی کمی کاسامنا ہے، احمد مسعود نے لڑنے کا اعلان کیا ہے لیکن حربی طاقت کم ہے۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر وہ ہتھیارڈالنے کی تیاری کررہےہیں۔

امراللہ صالح نے بھی پنج شیر میں طالبان کی پیش قدمی کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ طالبان نے وادی اندراب کا محاصرہ کرلیا ہے، جس کے باعث وادی میں خوراک اور ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ علاقے میں صورتحال بہت خراب ہے۔