عالمی بینک نے افغانستان کی امداد معطل کردی

ہمیں افغانستان کی صورت حال اور ملک کی ترقی کے امکانات بالخصوص خواتین پر اثرات کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔

               
August 25, 2021 · اہم خبریں, بام دنیا
بینک نے 2002 کے بعد سے 5.3 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔فائل فوٹو

بینک نے 2002 کے بعد سے 5.3 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔فائل فوٹو

نیو یارک:طالبان کی جانب سے ملک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد عالمی بینک نے افغانستان کو دی جانے والی امداد معطل کر دی ہے۔

عالمی بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں افغانستان کی صورت حال اور ملک کی ترقی کے امکانات بالخصوص خواتین پر اثرات کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔‘

ترجمان نے کہا کہ بینک افغانستان میں ’مشکل سے حاصل ہونے والی بہتری‘ کو محفوظ بنانے اور ان سے وابستہ رہنے کے طریقے ڈھونڈ رہا ہے۔

بینک کی ویب سائٹ کے مطابق عالمی بینک کے اس وقت افغانستان میں دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے ہیں اورانھوں نے 2002 کے بعد سے 5.3 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔