ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔فائل فوٹو
ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔فائل فوٹو

کابل سے انخلا۔امریکاکا ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

واشنگٹن: طالبان کی دھمکی کام آ گئی،امریکانے افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے پینٹاگون کی سفارشات کو منظورکرتے ہوئے 31 اگست کو کابل ایئرپورٹ خالی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب صدر بائیڈن کے اعلان کے بعد کابل میں مایوسی کی فضا ہے جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر افراتفری کے باعث طالبان اب افغان شہریوں کو ایئرپورٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بائیڈن انتظامیہ کے سینئر انتظامی اہل کار کے مطابق امریکی صدر کے خیال میں افغانستان میں مزید رہنا سیکیورٹی رسک ہوگا۔ صدر نے اپنی سیکیورٹی ٹیم سے یہ بھی پوچھا ہے کہ ناگہانی حالات میں اگر امریکا کو افغانستان میں مزید رکنا پڑے تو اس صورت میں متبادل پلان کیا ہوگا؟

اہل کار کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکا افغانستان سے ہزاروں افراد کو نکال چکا ہے لیکن اس کے باوجود افغانستان میں صورت حال ابھی بھی غیر یقینی ہے اور امریکا کا ساتھ دینے والے بہت سے افغان باشندے ابھی بھی ملک چھوڑنے کے منتظر ہیں۔

انتظامی عہدے دار کے مطابق پنٹاگون نے امریکی صدر جوبائیڈن کو ارسال کردہ سفارشات میں کہا تھا کہ امریکی افواج کی تیاریاں مکمل ہیں اور وہ بآسانی 31 اگست کی ڈیڈ لائن پر کابل ایئرپورٹ خالی کرسکتے ہیں جس پر بائیڈن نے ان سفارشات کو منظورکرلیا ہے، اب قومی امکان ہے کہ امریکا دی گئی ڈیڈ لائن پر کابل خالی کردے گا۔