لاہور۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے نذیر چوہان کو ملاقات کے لیے بلالیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ملاقات کے لیے بلایا ہے، آج ان سے ملاقات کروں گا۔
یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے ناطہ توڑنے والے پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے نذیر چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی ۔
ایم پی اے نذیر چوہان کا اپنی ملاقات سے متعلق یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے آج گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہو گی یہ ملاقات تھوڑی دیر بعد ہونے والی ہے۔