وزیرا عظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کواپنی آنکھوں سے تباہ ہوتے دیکھاہے اور لاہورمیں ماحولیات کی تباہی بھی دیکھی ہے،لاہورمیں میٹھاپانی تھا،لوگ نلکوں سے پا نی پیتے تھے لیکن آج لاہورمیں ماحولیاتی تبدیلی سے پانی کالیول نیچے جارہاہے۔ ہم ان 10 ممالک میں شامل ہیں جوگلوبل وارمنگ سے زیادہ متاثرہوں گےلیکن ہم نے نئی نسل کے لیے ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے او ر اس لئے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنانے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سارے لاہورکے سیوریج کاپانی دریائے راوی میں جارہاہے اور وہی سیوریج کاپانی سندھ تک جاتاہے، آلودگی سے بچوں اوربزرگوں کی جانیں خطر ے میں ہیں، راوی ریورپراجیکٹ لاہورہی نہیں بلکہ پاکستان کیلیے بھی اہم ہے، ن لیگ کی حکومت میں بھی یہ پراجیکٹ نہیں بنایاگیا۔
عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈائون کے بعداب اسمارٹ فاریسٹ بن رہاہے،اسمارٹ جنگل میں10 ارب درختوں کاہدف ہے اوراس کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا، ٹیکنالوجی کے استعمال سے پودوں کی نشونمابھی مانیٹرکرسکیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں 10ڈیمز تعمیر ہوں گے ، دریا راوی پر3 نئے بیراج بنائیں گے، بیراج بنانے سے زیر زمین پانی کا لیول بلند ہوگا، اربن راوی پراجیکٹ کی وجہ سے 40ارب ڈالرکی سرمایہ کاری آئے گی۔