طالبان جنگ زدہ ملک میں استحکام لائیں گے۔فائل فوٹو
طالبان جنگ زدہ ملک میں استحکام لائیں گے۔فائل فوٹو

طالبان حکومت آنے کے بعد سیکڑوں افغان شہری وطن واپسی کے منتظر

چمن:امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کے تیزی سے قبضے کے بعد سخت حکمرانی سے خوفزدہ  ہزاروں افغان باشندےافغانستان سے فرارہونے کی کوشش کر رہے ہیں اس حوالے سے کابل ایئرپورٹ سے افراتفری کی تصاویر بھی سامنے آرہی ہیں۔

دوسری جانب طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں مقیم سیکڑوں افغان شہری وطن واپسی کے منتظر ہیں اورقالینوں ، بستروں ، کپڑوں اوربکریوں سے بھرے ٹرکوں سمیت چمن سرحد پرجمع ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ خاندان اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ طالبان جنگ زدہ ملک میں استحکام لائیں گے۔ہم نے بمباری اور مشکلات کے دوران افغانستان سے ہجرت کی جب ہم وہاں مشکلات میں تھے ، اب حالات معمول پر ہیں، اس لیے ہم افغانستان واپس آرہے ہیں۔

جیسا کہ سیکڑوں کی تعداد میں افغان طالبان کی حکمرانی سے بچنے کی کوشش میں ہجرت کرکے ملک چھوڑکرجا رہے ہیں،پاکستان نے بھی سرحد پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے جس سے مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔