کنگسٹن۔جمیکا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی سے قبل تمام کھلاڑیوں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں ہیڈکوچ مصباح الحق کے علاوہ تمام کھلاڑیوں اور عملے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔
پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعدآج رات کووطن واپسی کیلئے روانہ ہوگی جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق جمیکا میں10 دن قرنطینہ میں طبی عملے کی نگرانی میں رہنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔