ہلاک دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔فائل فوٹو
ہلاک دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔فائل فوٹو

لورا لائی۔سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ۔7 دہشتگرد ہلاک

لورا لائی:سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں کارروائی کرکے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3دہشت گرد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوہار ڈیم لورالائی میں دہشت گردوں کی موجودگی پرایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ۔

ترجمان سی ٹی دی  کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشتگردوں کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔