اوکاڑہ کے علاقےمحمد پورہ حجرہ شاہ مقیم میں مسلح ملزمان نے 15 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے محمد پورہ حجرہ شاہ مقیم میں نامزد ملزمان نے گن پوائنٹ پر 15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد امین کی مدعیت میں تھانہ حجرہ میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد امین نے ایف آئی آر میں دو ملزمان اعجازاور مرتضیٰ کو نامزد کیا ہے، اور بیان دیا ہے کہ ملزمان اعجازاور مرتضی مسلح ہوکر گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے، اور بیٹی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔