اسلام آباد: احسان مانی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا عہدہ چھوڑ دیا،انہوں نے عہدے کی میعاد میں توسیع لینے سے معذرت کی تھی ان کی جگہ کرکٹ کے راجہ سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی مقررکر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احسان مانی نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے کی اطلاع وزیر اعظم کو دے دی ہے ، چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چیئرمین ہوں گے ،وزیر اعظم ہائوس اسٹاف کی جانب سے فون کرکے انہیں آگاہ کر دیا گیا دوسری جانب رمیز راجہ نے بھی چیئرمیں پی سی بی بننے کی تصدیق کردی ہے۔
رمیز راجہ نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں تفویض کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم رمیز راجہ کا نام بطور ممبر پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے، پی سی بی بورڈ آف گورنرز رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی منتخب کرے گا۔