مجھے ایسے ملک بدر کیا گیا جیسے میں کوئی بہت بڑی مجرم ہوں۔فائل فوٹو
مجھے ایسے ملک بدر کیا گیا جیسے میں کوئی بہت بڑی مجرم ہوں۔فائل فوٹو

بھارت نے آنکھیں پھرلیں۔ افغانستان کی خاتون رکن پارلیمنٹ کو ملک بدرکردیا

بھارت نے آنکھیں پھر لیں،افغانستان کی خاتون رکن پارلیمنٹ ”رنگیناکار“ کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دی اور دہلی ایئر پورٹ سے ہی ملک بد ر کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ائیرپورٹ پہنچتے ہی مجھے ایسے ملک بدر کیا گیا جیسے میں کوئی بہت بڑی مجرم ہوں۔افغان رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے اس اقدام کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں بیان کی۔ امید تھی کہ بھارتی حکومت افغان خواتین کی مدد کرے گی لیکن ایسا نہ ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنگینا کارگر20 اگست کی صبح دبئی کی پرواز سے براستہ استنبول بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں نئی دہلی پہنچنے کے دو گھنٹے بعد آئی جی آئی ہوائی اڈے سے ڈی پورٹ کر دیا گیا اور اسی ائیرلائن کے ذریعے استنبول واپس بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رنگینا کارگر کا کہنا تھا کہ میں ماضی میں ایک ہی پاسپورٹ پر کئی بار ہندوستان کا سفر کر چکی ہوں لیکن اس بار مجھے انتظار کرنے کو کہا گیا، امیگریشن حکام نے کہا کہ انہیں اپنے اعلیٰ افسران سے مشورہ کرنا ہے۔خاتون نے کہا کہ انہوں نے مجھے ایسے ملک بدر کیا جیسے میں کوئی مجرم ہوں، مجھے دبئی میں پاسپورٹ نہیں دیا گیا، یہ مجھے صرف استنبول میں دیا گیا تھا۔

رنگینا نے مایوس کن لہجے میں کہا کہ میں نے گاندھی جی کے ہندوستان سے کبھی یہ توقع نہیں کی تھی، ائیرپورٹ پر مجھے کہا گیا کہ معذرت ہم آپ کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔