جہاز نکالنے کے آپریشن پر اب تک 5 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
جہاز نکالنے کے آپریشن پر اب تک 5 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

ساحل پر پھنسے جہازکو نکالنے کیلیے5 کروڑ روپے خرچ۔ نتیجہ صفر

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہازکو کھینچنے والے تینوں رسے بیک وقت ٹوٹ گئے اور آپریشن معطل ہوگیا، جبکہ جہاز کو نکالنے کیلیے اب تک کیے گئے آپریشن میں 5 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں اورنتیجہ صفر رہا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مصروف اور معروف ترین سیاحتی مقام سی ویو کے ساحل پر 21 جولائی سے  پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے آج ایک بار پھر کوشش کی گئی، آپریشن میں ہارمنی اور اینڈیور نامی دو ٹگ، کرین بردار بوٹ اور ساحل پر نصب رنچز استعمال کیے گئے، تاہم ایک بار پھر تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں، اور جہاز کو کھینچنے والے تینوں رسے بیک وقت ٹوٹ گئے، جس کے  بعد آپریشن بھی معطل کردیا گیا۔

جہاز کو ساحل سے سمندرکی جانب دھکیلنے کے لئے  پہلے مرحلے میں جہاز کا رخ سمندر کی جانب موڑا جاتا رہا، ایک مرحلے میں جہاز کا رُخ سمندر کی جانب موڑ دیا گیا تاہم ناقص منصوبہ بندی اور بغیر حکمتِ عملی کے باعث جہاز کو کھینچنے والے تینوں رسے بیک وقت ٹوٹ گئے اورجہاز کا اگلا حصہ پھر سے ساحل کی جانب گھوم گیا اور بنا بنایا کھیل بگڑ گیا۔