روح اللہ صالح پنجشیر صوبے میں ریپڈ رسپانس پولیس فورس کی نگرانی کرتے تھے۔فائل فوٹو
روح اللہ صالح پنجشیر صوبے میں ریپڈ رسپانس پولیس فورس کی نگرانی کرتے تھے۔فائل فوٹو

امراللہ صالح نے طالبان کے قبضے کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیدیا

افغانستان کے قائم مقام صدر ہونے کے دعویدار امراللہ صالح نے کہا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور پاکستان کابل پرطالبان کے قبضے کے ذمے دار ہیں۔

بی بی سی سے گفتگو میں اُنھوں نے کہا کہ پاکستان نے طالبان کے ذریعے امریکہ کو بلیک میل کیا اور امریکہ نے انخلا سے قبل افغان حکومت کو تیاری کرنے کا وقت نہیں دیا۔

امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ امریکہ نے راتوں رات افغان فوج کی فضائی حملوں کے ذریعے مدد کرنی بند کر دی۔’ہم اپنے سپاہیوں تک رسد نہیں پہنچا پائے جس کے باعث اُنھوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔‘

’واشنگٹن کبھی بھی اس سب سے بری الذمہ نہیں ہو سکے گا۔‘امراللہ صالح افغانستان کے صدر اشرف غنی کی حکومت میں نائب صدر اول تھے۔

اشرف غنی کے ملک سے چلے جانے کے بعد اُنھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آئینی طور پر وہ افغانستان کے صدر ہیں۔