پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔فائل فوٹو
پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔فائل فوٹو

بھارت کو جلد پتہ چل جائے گا کہ ہم حکومت چلا سکتے ہیں۔ طالبان رہنما

کابل: ممتاز طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں، بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ طالبان حکومت نہیں چلاسکتے ۔

سرکاری میڈیا سے خصوصی گفتگو میں طالبان رہنما شہاب الدین دلاورنے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔

ایک سوال کے جواب میں شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔ انہوں نے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔