کابل میں رات کو ہونے والے دھماکے امریکیوں نے کیے.طالبان ترجمان

یہ دھماکے امریکی فوج نے ایئرپورٹ کے اندرکیے تھے جن کا مقصد اپنا سازوسامان تباہ کرنا تھا۔ ذبیح اللہ مجاہد

               
August 27, 2021 · اہم خبریں, بام دنیا
نئے وزرا بھی عبوری حکومت کا حصہ ہوں گے۔فائل فوٹو

نئے وزرا بھی عبوری حکومت کا حصہ ہوں گے۔فائل فوٹو

کابل:طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل میں رات کو ہونے والے دھماکے امریکیوں نے کیے،عوام پریشان نہ ہوں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پرایک پیغام میں کابل کے عوام کو بتایا ہے کہ رات کو شہریوں نے جن دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں وہ امریکی فوج نے ایئرپورٹ کے اندرکیے تھے جن کا مقصد اپنا سازوسامان تباہ کرنا تھا۔

طالبان کے ترجمان نے کابل کے عوام سے کہا ہے کہ وہ فکرمند نہ ہوں ہم ان کی حفاظت کریں گے۔