دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔فائل فوٹو
دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔فائل فوٹو

قازقستان کا فوجی اڈا دھماکوں سے گونج اٹھا۔5 اہلکار ہلاک،90 زخمی

نورستان:قازقستان کے فوجی اڈے پر پہ در پہ ہونے والے 10 خوفناک دھماکوں میں 5 اہلکار ہلاک اور90 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ 10 خوفناک دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اورفضا میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔

قازغستان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور90 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکوں کی وجہ کیا تھی تاہم دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں انجینیئرنگ شعبے میں کام آنے والا دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔

دھماکوں کے بعد آس پاس کا علاقہ خالی کرا لیا گیا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قازغستان کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر ہونے والے دھماکوں میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے ۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔