ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے سبب مزید 69افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 909نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 909 کیسز سامنے آئے، مزید 69 افراد اس موذی وباکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 443 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 604 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 504 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 639 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 33 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار 918 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 76 لاکھ 47 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 5 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 184 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 29 ہزار 422 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 812 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 89 ہزار 688 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 799 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 759 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 927 ہو گئیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں 98 ہزار 739 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 861 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 157 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 338 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 31 ہزار 861 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 694 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 855 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 173 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔