دنیا بھر میں کرونا کے 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ گئے

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 67 لاکھ 69 ہزار 574 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 45 لاکھ 8 ہزار 257 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار 740 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 13 ہزار 386 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 577 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 54 ہزار 381 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 96 لاکھ 17 ہزار 417 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 81 لاکھ 50 ہزار 794 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 25 ہزار 398 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 242 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 37 ہزار 860 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 30 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 59 ہزار 52 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 7 لاکھ 28 ہزار 605 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 80 ہزار 840 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 63 ہزار 541 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 14 ہزار 157 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 67 لاکھ 28 ہزار 858 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 376 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 66 لاکھ 98 ہزار 486 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 55 ہزار 958 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 63 لاکھ 29 ہزار 549 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 11 ہزار 324 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 51 لاکھ 71 ہزار 458 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 24 ہزار 743 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 3 ہزار 304 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 901 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 48 لاکھ 95 ہزار 448 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 49 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 526 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 796 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 819 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔