طیارے کی عملے کی مدد سے خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیا۔فائل فوٹو
طیارے کی عملے کی مدد سے خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیا۔فائل فوٹو

دوران پرواز ایک اورافغان خاتون نے بیٹی کو جنم دیدیا

دبئی سے برمنگھم جانے والی پرواز میں 26 سالہ افغان خاتون کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے انخلا کا عمل جاری ہے اور اسی دوران دبئی سے برطانیہ  جانے والی پرواز میں سمن نوری نامی حاملہ خاتون کی اچانک طبیعت بگڑ گئی۔

طیارے کی عملے کی مدد سے خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دیا جس کا نام حوا رکھا گیا ہے جب کہ ماں کی طبیعت بھی بہتر ہے۔ خاتون اپنے شوہر اور دو کم سن بیٹوں کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔

ترکش ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ پرواز افغانستان میں برطانیہ کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو لے کر برطانیہ جارہی تھی۔ طبی ہنگامی صورت حال کی وجہ سے طیارے کو کچھ دیر کے لیے کویت اتارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو افغانستان سے جرمنی جانے والے امریکی طیارے کی پرواز میں بھی ایک خاتون نے بچی کوجنم دیا تھا۔