واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر حملے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز نے مجھے بتایا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ایک اور حملہ ہوسکتا ہے لہذا کابل ائیرپورٹ پر موجود فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی جان بچانے کے لیے جو ہوسکتا ہے کریں۔
#Afghanistan: Due to a specific, credible threat, U.S. citizens near Kabul airport, including South gate, new Ministry of the Interior, and gate near Panjshir Petrol station, should leave the area immediately. Avoid traveling to the airport at this time. https://t.co/wU0jfVIdfZ pic.twitter.com/ghd9w7Cme2
— Travel – State Dept (@TravelGov) August 29, 2021
کابل میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملے کے پیش نظرکابل ائیرپورٹ کے قریب تمام امریکی شہری فوری طورپرعلاقہ چھوڑدیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملہ آخری نہیں تھا، ہم ہراس شخص کو ڈھونڈ نکالیں گے جو دھماکے میں ملوث تھا، اس کے علاوہ افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور اب بھی حملوں کا خطرہ ہے۔