کراچی:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی۔
کراچی میں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا معاملہ قصہ پارینہ بن چکا ہے اس کا ذکر نہ کریں۔پی ڈی ایم نے ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،۔ملک بھر میں روڈ کارواں چلائیں گے۔حکومتی کارکردگی پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے۔آج کا جلسہ بہت بڑا اور تاریخی ہوگا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جلسے میں حکومت کی سیاہ کاریاں سامنے لائیں گے اور سندھ کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔خواتین جلسے میں آئیں گی اوران کی پوری حفاظت کی جائے گی۔ستمبر کے پہلے ہفتے میں پی ڈی ایم کے مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا۔ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔
ان کا کہناتھ اکہ پوری دنیا نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا ہے۔اجلاس نے میڈیا سے متعلق بنائی جانے والی میڈیا اتھارٹی کے قیام کو مسترد کردیا ہے۔میڈیا کے خلاف بنائے جانے والے سیاہ قانون کو تسلیم نہیں کرتے۔