مہمان خصوصی عبدالرحمن پی ٹی آئی ناظم آباد کے جی ایس کا ٹرائینگولر فٹ بال سیریز کے موقع پر شاہ فیصل ایف سی اور شاہ فیصل یوتھ کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو
مہمان خصوصی عبدالرحمن پی ٹی آئی ناظم آباد کے جی ایس کا ٹرائینگولر فٹ بال سیریز کے موقع پر شاہ فیصل ایف سی اور شاہ فیصل یوتھ کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

ٹرائینگولر فٹ بال سیریز۔آج شاہ فیصل فٹ بال کلب کا مقابلہ خلیق میموریل سے ہو گا

کراچی : شاہ فیصل فٹ بال کلب ناظم آباد کے تحت ٹرائینگولر فٹ بال سیریز ہیپی ڈیل اسکول ناظم آباد پر کھیلے گئے پہلے میچ شاہ فیصل فٹ بال کلب ناظم آباد اور شاہ فیصل یوتھ کے مابین کھیلا گیا جو 1-1 گول سے برابر رہا۔ شاہ فیصل فٹ بال کلب کی جانب سے بلال خان اور شاہ فیصل یوتھ کی جانب سے عامر نے گول کیے۔ دونوں ٹیموں نے 1-1 پوائنٹ حاصل کر لیا۔

عبدالرحمن پی ٹی آئی ناظم ٹائون کے جنرل سیکریٹری، میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں پی ٹی آئی ناظم آباد ٹائون کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ظاہر خان، فنانس سیکریٹری محمد علی، پی ٹی آئی کے صدر نور ظاہر شاہ، شاہ فیصل کلب کے صدر لالہ اورنگزیب، محمد اسماعیل، متین خان، سرفراز بھائی، دانش خان اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میچ کے ریفری صادق خان تھے۔

آج شاہ فیصل فٹ بال کلب کا مقابلہ خلیق میموریل سے ہو گا۔ عوامی نیشنل پارٹی مجاہد کالونی ناظم آباد نمبر4 کے صدر سعید خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ دیگر مہمانوں میں اے این پی کے نعمان خان،سرفرازاورمتین خان شریک ہوں گے۔