کراچی:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف سے مفتاح اسماعیل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں مفتاح اسماعیل نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
اس حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی پارٹی چھوڑنے کا کبھی سوچا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔