کابل:طالبان نے 15 اگست کو اقتدار پر قبضے کے بعد سے اب تک افغانستان بھر سے دو ہزارافراد کو گرفتار کیا ہے۔
امارت اسلامی (طالبان) کے عربی ٹوئٹر ہینڈل پر گرفتار افراد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ امارت اسلامی کے ٹویٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک بھر سے دو ہزار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اورانہیں مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے اکثر ایسے ہیں جو ڈکیتیوں اور لوٹ مار میں ملوث رہے ہیں۔ ان ملزمان کو پل چرخی جیل میں منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔