کراچی:محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ میں یکم ستمبر سے بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ مون سون ہواﺅں کا سلسلہ کل رات سے سندھ میں داخل ہو گا ، تھر پارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے ،کراچی میں بھی یکم ستمبر سے تین ستمبر تک ہلکی اور درمیانے درجے کی بارشیں ہو سکتی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی طور پرابرآلو درہے گا ،صبح ورات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے ۔
سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انتظامات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے اور پی ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔