ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

کورونا وائرس کے سبب مزید66افراد جاں بحق

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید66افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار800نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56ہزار 279ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.75فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 93ہزار 690،مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 56ہزار 281 اوراموات کی مجموعی تعداد25ہزار670ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 91ہزار 297، سندھ میں چار لاکھ 30ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61ہزار381، اسلام آباد میں 98ہزار 951 اور بلوچستان میں 32ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر میں 31ہزار 988اور گلگت بلتستان میں نوہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔